Password on Folder without any Software
پر پاس ورڈ لگانے کے کئی طریقے موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر طریقوں میں سافٹ ویئر استعمال ہوتے ہیں۔ اس ٹپ کی بدولت آپ باآسانی ایک پاس ورڈ سے محفوظ فولڈر بنا سکتے ہیں۔ لیکن اسے پہلے ایک نیا فولڈر بنا کراور اس میں چند عام فائلیں کاپی کر کے آزمائیں، جب اچھی طرح سمجھ آجائے تب اپنا اہم ڈیٹا اس فولڈر میں رکھیں، تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
اس کام کے لیے کہیں بھی ایک نیا فولڈر بنا لیں۔ فولڈر کے اندر رائٹ کلک کر کے New کے مینو سے Text document منتخب کر لیں۔
اب اس بنائی گئی ٹیکسٹ فائل میں آپ کو کوڈ پیسٹ کرنا ہے۔ یہ کوڈ چونکہ کچھ طویل ہے اور اسے ٹائپ کرنا مشکل ہے اس لیے ہم نے ایک ورڈ فائل بنا کر آپ کے لیے درج ذیل ربط پر رکھی ہے، اسے کھول کر یہاں سے ٹیکسٹ کاپی کر لیں اور نوٹ پیڈ فائل میں پیسٹ کریں:
http://bit.ly/folder-locker
اب اس بنائی گئی ٹیکسٹ فائل میں آپ کو کوڈ پیسٹ کرنا ہے۔ یہ کوڈ چونکہ کچھ طویل ہے اور اسے ٹائپ کرنا مشکل ہے اس لیے ہم نے ایک ورڈ فائل بنا کر آپ کے لیے درج ذیل ربط پر رکھی ہے، اسے کھول کر یہاں سے ٹیکسٹ کاپی کر لیں اور نوٹ پیڈ فائل میں پیسٹ کریں:
http://bit.ly/folder-locker
اس کوڈ میں جہاں computing2014 لکھا ہے یہاں آپ کو اپنا پاس ورڈ لکھنا ہے۔ اگر آپ یہ ایڈٹ نہ کریں تو یہی اس فولڈر کا پاس ورڈ ہو گا۔ اب اس ٹیکسٹ فائل کوئی بھی نام دے کر آخر میں.bat ایکسٹینشن دیں اور نیچے موجود Save as type میں All files کرتے ہوئے save کر دیں۔
فرض کریں آپ نے فولڈر کے اندر locker.bat کے نام سے فائل بنا لی ہے۔اب آپ اسے ڈبل کلک کر کے چلائیں تو یہ اسی فولڈر کے اندر ایک نیا فولڈر بنا دے گی۔ یہی آپ کا خفیہ فولڈر ہو گا۔
locker.bat فائل پر دوبارہ ڈبل کلک کریں تو کمانڈ پرامپٹ کی ایک ونڈو کھل جائے گی اور پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس فولڈر کو لاک کرنا چاہتے ہیں۔Y لکھ کر انٹر پریس کر دیں۔ فولڈر فوراً ہی غائب ہو جائے گا۔
اسی لاکر فائل پر دوبارہ ڈبل کلک کریں تو کمانڈ پرامپٹ ونڈو دوبارہ کھل جائے گی جس میں پاس ورڈ طلب کیا جائے گا۔
درست پاس ورڈ ٹائپ کر کے انٹر پریس کرتے ہی فولڈر واپس آجائے گا۔ جبکہ غلط پاس ورڈ کی صورت میں فولڈر نظر نہیں آئے گا۔
یقیناً یہ کوئی زیادہ محفوظ طریقہ نہیں ہے کیونکہ پاس ورڈ locker.bat فائل کے اندر لکھا ہے جسے جب چاہیں رائٹ کلک کر کے ایڈٹ پر کلک کرنے سے نوٹ پیڈ میں کھول کر دیکھا اور پاس ورڈ بدلا جا سکتا ہے۔ پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں بھی اسی فائل کو ایڈٹ کر کے دیکھیں۔
لیکن یہ ایک دلچسپ تجربہ ضرور ہے۔ اگر آپ اس لاکر فائل کا نام ایسا رکھیں کہ کوئی اسے نہ کھولے یا اسے hide کر دیں تو اس طریقے سے بھی اپنا ذاتی ڈیٹا دوسروں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس ٹپ کی بدولت آپ جس ڈائریکٹری میں چاہیں پاس ورڈ سے محفوظ ایک فولڈر ضرور تیار کر سکتے ہیں لیکن پہلے سے موجود کسی فولڈر پر پاس ورڈ نہیں لگا سکتے۔ اس کے علاوہ لاکر فائل کے ڈیلیٹ ہونے سے آپ کا ڈیٹا بھی ضائع ہو سکتا ہے۔
I Really like it thanks for sharing.left handed holsters
ReplyDelete