Friday, May 29, 2015

Repair your Currupt USB Flash Drive

فارمیٹ نہ ہوسکنے والی یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا علاج 




یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو پلگ کر کے مائی کمپیوٹر سے کھولنے پر آپ نے “Please insert a disk into Removable Disk” کا ایرر تو ضرور دیکھا ہو گا۔ کیونکہ یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کا یہ ایک عام مسئلہ ہے۔ ایسی فلیش ڈرائیو کو خراب سمجھ کرکسی دراز میں یا کچرے کے ڈبے میں پھینکے سے پہلے آئیے ایک تجربہ کر دیکھتے ہیں شاید کہ یہ ٹھیک ہو جائے۔ ایک بات کا خیال رہے کہ اس تجربے کے دوران یو ایس بی ڈرائیو تو ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن اس میں موجود ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے۔
01-insert-disk
جو یو ایس بی فلیش ڈرائیو چل نہ پا رہی ہو اکثر فارمیٹ بھی نہیں ہوتی۔ جب اسے فارمیٹ کرنے کی کوشش کی جائے تو درج ذیل ایرر ملتا ہے:
“Windows was unable to complete the format”
02-Error-Message-format
ایسی یو ایس بی کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے سسٹم میں پلگ کریں۔
مائی کمپیوٹر کے آئی کن پر رائٹ کلک کر کے Mange پر کلک کریں۔
03-Unable to Format USB
کمپیوٹر منیجمنٹ یوٹیلیٹی کھل جائے گی۔
بائیں طرف موجود مینو میں اسٹوریج کے نیچے موجود Disk Management پر کلک کریں۔
تمام سسٹم ڈرائیوز اس کے سامنے آجائیں گی۔ اس میں فلیش ڈرائیو بھی موجود ہو گی۔ دیگر ڈرائیوز کے تو نام بھی موجود ہوں گے لیکن یو ایس بی کا چونکہ نام نہیں آرہا ہو گا اس لیے اسے اس کے سائز سے پہچاننا ہو گا۔ جبکہ ونڈوز اسے Unallocated space کے طور پر دِکھا رہی ہو گی۔
Unallocated spaceکا مطلب ہے کہ یہ اسپیس فارغ پڑی ہے، اس کا ابھی کوئی پارٹیشن نہیں بنایا گیا۔ جب تک کسی ڈرائیو کا پارٹیشن نہ بنا ہو اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اسپیس مائی کمپیوٹر میں نظر نہیں آتی۔
یو ایس بی کی یہاں موجود اسپیس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے New Simple Volume پر کلک کریں۔ دراصل ہم یو ایس بی کا پارٹیشن بنانے جا رہے ہیں۔
04-Unable to Format USB
سمپل والیم وزارڈ شروع ہو جائے گا۔یہاں زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ فائل سسٹم NTFS اور والیم لیبل آپ جو چاہیں منتخب کر سکتے ہیں۔ چونکہ ہر نئے پارٹیشن کو استعمال کرنے سے پہلے فارمیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے نیچے موجود Perform a quick format پر بھی چیک لگا دیں۔
05-Unable to Format USB
اس کے بعد نیچے موجود نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔
آخری ونڈو پر بتایا جائے گا کہ کام مکمل ہو چکا ہے۔Finish کے بٹن پر کلک کر دیں۔
06-Unable to Format USB
اب اگر آپ ڈسک منیجمنٹ میں دیکھیں تو اس ڈرائیو کو بھی موجود ہونا چاہیے۔
07-Unable to Format USB
اس کی تصدیق کے لیے مائی کمپیوٹر کو کھول کر دیکھیں۔ اب ونڈوز کو فلیش ڈرائیو کو پہچاننے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے اور یہ ڈرائیو بھی دیگر ڈرائیوز کے ساتھ موجود ہونی چاہیے۔
08-Unable to Format USB
اگر یہ طریقہ آپ کے لیے کام نہ کرے تو آپ کو کوئی اور طریقہ آزمانا ہو گا۔ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو ٹھیک کرنے کے کئی طریقے ہم کمپیوٹنگ کے گزشتہ شماروں میں بھی شائع کر چکے ہیں۔
یہ طریقہ صرف یو ایس بی فلیش ڈرائیو ہی کے لیے نہیں بلکہ میموری کارڈز وغیرہ کے لیے بھی کارآمد ہے۔

FM ADMIN : +92-302-9596587  FM Office : +92-614-482178   Email Id  :  fmcomputer786@gmail.com      Skype   :  fmcomputer786

1 comment:

 
Tricks and Tips